• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: 18 سال سے پھانسی سے بچنے والا قیدی جان بخشی کے دن انتقال کرگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایران میں 18 سال تک پھانسی کی سزا سے بچنے کی کوشش کرنے والا قیدی جان بخشی کے دن انتقال کرگیا۔

ایران کے جنوب مغربی شہر بندر عباس کی عدالت 55 سالہ قیدی اکبر کو 18 سال قبل ایک شخص کے قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا سنا چکی تھی۔

اکبر موت کے پھندے سے بچنے کے لیے مقتول کے لواحقین سے جان بخشی کی خاطر درخوستیں کرتا رہا۔

18 سال گزرنے کے بعد عدالت نے قیدی کو لواحقین کی جانب سے جان بخشی اور سزائےموت کی منسوخی کی خبر سنائی۔

تاہم قیدی خوشی کی خبر برداشت نہ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے جیل اسپتال میں انتقال کرگیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید