لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہزاروں کی پولیس نفری کے باوجود چور شہری کی کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی لے اڑے۔
پولیس کے مطابق شہری اپنی فیملی کیساتھ میچ دیکھنے آیا تھا اور گاڑی قذافی اسٹیڈیم کے نزدیک ایک کالج میں پارک کی تھی جہاں سے نا معلوم چور گاڑی چرا کر لے گئے۔
گاڑی کا مالک ایک سرکاری افسر بتایا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور چوروں کی تلاش جاری ہے۔