اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان ہاکی فیڈریشن نےنصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ٹیموں کی عدم شرکت پر نظر ثانی شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت چیمپئن شپ کے فائنل 2جون کی بجائے یکم جون کو کھیلا جائیگا۔دریں اثنا پیر کوپنجاب وائٹس بلوچستان وائٹس کو14گول سےشکست دے کرٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی حاصل کی۔ کپتان وقاص علی اور محمد عمر نے ٹورنامنٹ کی ہیٹ ٹرکس کرتے ہوئے بالترتیب 3اور 5گولز کئے۔ دوسرے میچ میں پنجاب گرین نے سندھ گرین کو1-2سے شکست دی۔دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن نے23 جونیئر ہاکی پلیئرز کو چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا جبکہ تاریخ پیدائش کے حوالے سے ٹھوس دستاویزات پیش نہ کرنے پر 5 کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ سے نکال دیا ۔