• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو بنایا جائے، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی تجویز


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پرویزالہٰی کا نام تجویز کردیا۔

ذرائع جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے اس معاملے پر ن لیگ کو  قائل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بدلے میں ق لیگ وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی، اس حوالے سے ن لیگ نے نواز شریف کو حتمی فیصلےکا اختیار دے دیا۔

واضح رہے کہ تخت لاہور اپوزیشن کی سیاست کا مرکز بن چکا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی باہمی مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے، جہاں عدم اعتماد اور اس کی کامیابی کی صورت میں ممکنہ آپشنز پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے پہلے شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، آج ہی ایک اور اہم ملاقات آصف زرداری اور چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان رات میں ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید