سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )دو ہفتے سے جاری گرمی کی شدت میں بارش کی وجہ سے خاصی کمی ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ سیالکوٹ میں دو ہفتوں سے جاری گرمی کی شدید لہر میں سوموار کے روز صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ٹھنڈی ہواوں اور بعد ازاں ہونے والی بارش نے خاصی کمی کردی جس پر گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 30فی صد، حد نظر05 کلومیٹرڈیو پوائنٹ 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چلتی رہی۔آج منگل کو بھی موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔