• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے سفارتی تعلقات ختم، روس نے بزدلانہ حملہ کیا، یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر بزدلانہ اور خودکش حملہ کیا ہے۔

کیف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یوکرینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس نے وہی کیا جو نازی جرمنی نے دوسری جنگ عظیم کے دوران کیا تھا۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین کے شہری اس جنگ کے خلاف باہر نکل کر احتجاج کریں۔

ادھر یوکرین کے صدر نے روس کےساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔ 

یوکرینی صدارتی دفتر کے مشیر کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی فوج کےحملے کے ایک گھنٹے میں یوکرین کے 40 سے زائد فوجی ہلاک، درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ صدارتی مشیر کےمطابق یوکرین کے تقریباً 10شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب روسی صدر کا کہنا ہے کہ دشمن کو بھاری نقصان ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں ہر شخص کو اس کی خواہش پر ہتھیار فراہم کریں گے۔

یوکرین کا مسلح دفاع کرنے والے یوکرینی باشندوں پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی، انہوں نے روسی شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ جنگ کیخلاف باہر نکلیں اور مظاہرہ کریں۔

دریں اثنا کیف سے عرب میڈیا نے یوکرین کے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی فضائیہ نے یوکرین کے شہر ہستومین پرشدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 شہری ہلاک اور  12 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید