• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ممالک میں امریکی بینکوں کو نشانہ بنایا ہے، ایرانی پاسداران انقلاب

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی بینکوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا۔

پاسداران انقلاب ایران کا کہنا ہے کہ ایرانی بینکوں پر حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک میں امریکی بینکوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل ایران کی فوجی قیادت نے متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

ایران کے مرکزی فوجی کمانڈ  کے ترجمان کے مطابق ایران  متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں موجود دشمن کے میزائل لانچنگ مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

ان کے مطابق امریکہ نے خطے میں اپنے فوجی اڈوں کے تباہ ہونے کے بعد امارات کی بندرگاہوں، ڈاک یارڈز اور شہری علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

ایرانی ترجمان نے اماراتی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی قومی خود مختاری اور سر زمین کے دفاع کو اپنا ’جائز حق‘ سمجھتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اپ گریڈڈ ہتھیاروں کا استعمال بڑھائیں گے، بیلسٹک میزائل اور درست نشانوں اور تباہ کُن میزائل استعمال کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید