لبنان پر اسرائیلی حملوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 826 ہوگئی ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 106 بچے اور 65 خواتین بھی شامل ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہیلتھ ورکرز کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ 2 مارچ سے جاری حملوں میں دو ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے پیش نظر 5 اسپتال بند کر دیے گئے ہیں۔