• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کا مختصر ویڈیوز بنا کر شیئر کرنیوالوں کیساتھ آمدنی کے اشتراک کا منصوبہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک پر ریلزیعنی شارٹ ویڈیوز شیئر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک اب شارٹ ویڈیوز سے ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ ریلز بنانے والوں کے ساتھ شیئر کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ فیس بک آئندہ چند ہفتوں میں اس اقدام کو پائلٹ بنیادوں پر شروع کرنے جا رہا ہے۔ یعنی مواد تخلیق کرنے والے اب فیس بک پر ریل بنا کر کما سکیں گے۔فیس بک نے یہ فیصلہ دنیا کے کئی ممالک میں ٹک ٹاک کی جانب سےاپنے پلیٹ فارم پر زیادہ سے زیادہ کنٹینٹ کرئیٹرزکو راغب کرنے کے درپیش چیلنج کے پیش نظر کیا ہے۔ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے کہا کہ وہ ایسے تخلیق کاروں کے ساتھ اشتہارات کی آمدنی کا اشتراک کرنے جا رہی ہے جو پائلٹ بنیادوں پر ریلز بناتے ہیں۔فیس بک نے کہا کہ وہ سب سے پہلے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ریلز پر انکم شیئرنگ کا آغاز کرے گا۔ کمپنی نے کہا کہ اسے آئندہ چند ہفتوں میں مزید ممالک میں لانچ کیا جائے گا۔ فیس بک نے کہا کہ وہ اسے جلد ہی بھارت میں لانچ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو اس کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔مواد کے تخلیق کار جو پائلٹ بنیادوں پر حصہ لیں گے انہیں دو اشتہار فارمیٹس میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس میں پہلا فارمیٹ بینرز کا ہے اور دوسرا فارمیٹ اسٹیکرز کا ہے۔ بینر فارمیٹ میں، اشتہار شفاف طریقے سے فیس بک ریلز کے نیچے ظاہر ہوگا۔ جبکہ اسٹیکرز موڈ میں اشتہار اسٹیکر کی طرح ریلز پر ظاہر ہوگا۔ مواد کے تخلیق کاروں کو ریلزکے کسی بھی حصے پر اسٹیکرز لگانے کی اجازت ہوگی۔

دل لگی سے مزید