• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74پیسے مہنگا ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

بجلی کے بعد لیکویفائڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر بھی مہنگا ہوگیا۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74 پیسے مہنگا ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 758 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے 1 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تازہ اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 78 پیسے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے سے قبل ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر 2 ہزار 439 روپے 93 پیسے کا ہے، ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید