وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سندھ حقوق مارچ میں اپنے خطاب کے دوران اسٹیج پر بات چیت کرنے والوں پر برس پڑے۔
اپنے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے اسٹیج پر کھڑے لوگوں کو باتیں کرتا دیکھ کر انہیں ڈانٹ دیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسٹیج پر گفتگو مت کرو، گفتگو کرنی ہےتو یہاں سے نیچے جاؤ۔
تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول ہم 3 سال کاحساب دینے کے لیے تیار ہیں، کیا تم بھی حساب دینے کو تیار ہو۔
شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ 2023میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول کراچی سے چلے ہیں اسلام آباد ضرورجائیں، آج تمہارے حلقے میں تم سے پوچھنے آیا ہوں، ہم 3 سال کاحساب دینے کو تیار ہیں، بلاول بیٹا کیا تم بھی حساب دینے کو تیار ہو۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ قمبر میں جو تبدیلی دیکھ رہے ہیں اس کا ذمہ دار ایک شخص آصف زرداری ہے، پی پی کے لانگ مارچ میں سندھ سرکار کا سہارا لیا جارہا ہے، آج لاڑکانہ میں پی پی کے مقابلے میں پی ٹی آئی کا جھنڈا دکھائی دے رہا ہے۔