• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم  عمران خان عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، گیم اب عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

 وزیر اعظم کے قوم سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کا خون پسینہ نچوڑ کر انہیں بے یار و مدد گار چھوڑ دیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ نے عمران خان  کو مجبور کیا کہ وہ عوامی مسائل پر کان دھریں، عمران خان نے پٹرول اور بجلی کی جتنی قیمتیں بڑھائیں اس کا 10 فیصد بھی کم نہیں کیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ قوم کو بلاول بھٹو کا شکر گزار ہونا چاہیے، جو مسائل کے خلاف عملی میدان میں نکل پڑے۔

قومی خبریں سے مزید