• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امین الحق کی بین الاقوامی ورلڈ موبائل کانگریس میں شرکت

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے وفد کے ہمراہ بارسلونا اسپین میں جی ایس ایم اے کے تحت منعقدہ 4 روزہ بین الاقوامی ورلڈ موبائل کانگریس میں شرکت کی۔

کانگریس کا مقصد دنیا میں کنکٹیویٹی سے عام افراد کو منسلک کرتے ہوئے ڈیجیٹل دنیا سے انہیں ہم آہنگ کرنے اور نئی ٹیکنالوجیز کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کانفرنس کے اہم ترین سیشن وزارتی پروگرام سے خطاب کیا اور پاکستان میں کمیونیکیشن کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے عالمی وفود کو آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایگزیبیشن بوتھ کا دورہ کیا جبکہ کانفرنس میں لگائے گئے مختلف عالمی اداروں کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر سید امین الحق سے بحرینی وزیر کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے مابین نئی ٹیکنالوجی کے فروغ اور رابطوں میں بڑھاوے کے لئے عندیہ دیا گیا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کے وفد میں وزارت آئی ٹی کے ممبر انٹرنیشنل کوآرڈینیشن اجمل اعوان، یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حارث محمود چوہدری اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی عثمان ناصر بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق آج یکم مارچ کی دوپہر بارسلونا میں پاکستانی قونصلیٹ آفس میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ مختلف عالمی کمیونیکیشن اداروں کے عہدیداران سے ملاقات بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید