یوکرین کے شہر خارکیف میں بھارتی طالبعلم فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یوکرین کے شہر خارکیف میں شیلنگ و فائرنگ سے ہلاک طالبعلم کرناٹکا کا رہنے والا تھا۔
طالبعلم کی فائرنگ سے ہلاکت کی خبر سامنے آنے سے قبل یہ خبریں بھی زیر گردش تھیں کہ یوکرین میں بھارتی سفارتخانے نےفون سننا بند کر دیئے ہیں اور وہاں اپنے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔
یوکرین میں موجود بھارتی طلباء نے بنکرز کی ویڈیو جاری کی تھی ایک طالبہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ایک ایک کمرےمیں تیس تیس لوگ رہنے پر مجبور ہیں، کچی آبادی سے بھی برا حال ہے، نہ کھانا، نہ پینا، طلبہ کا ویڈیو میں رو رو کر برا حال تھا۔
بھارتی طلبا نے بتایا تھا کہ بنکرز کے قریب بمباری اور فائرنگ سےوہ شدید خوفزدہ ہیں۔
اس سے قبل بھارت نے یوکرین میں موجود اپنے شہریوں کو جلد از جلد کسی بھی صورت کیف چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی۔