وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیدیا۔
ن لیگ کے سینئر رہنما نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کے پیکیج پر کھل کر تنقید کی تھی، جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ خاقان صاحب کو عالمی مہنگائی کا بارہا سمجھایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی صاحب سمجھا سمجھا کر تھک گئے تھے کہ دنیا میں مہنگائی ہے لیکن آپ کو سمجھ نہیں آرہی تھی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اب ہم سمجھائیں گے کہ پاکستان میں قیمت کیسے کم ہوئی لیکن سمجھ آپ کو پھر بھی نہیں آنی۔
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ تو کہیں نظر نہیں آرہا، بلاول کو چاہیے کہ بی بی کے دور کے لانگ مارچ دیکھیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ قریبی رابطے ہیں، مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کے دوستوں سے جلد ملاقات ہو گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔