• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ سلمان اور ولی عہد نے قاتل کو معاف کرنے والی خاتون کے جذبے کو سراہا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک خاتون کی جانب سے بیٹے کے قاتل کو معاف کرنے پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے مقتول کے وکیل اور افراد خانہ سے ملاقات کے دوران بتایا کہ سعودی قیادت نے قاتل کو محض اللہ کی رضا کیلئے معاف کرنے کے جذبے کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ آل راجح خاندان کے ایک فرد کو ایک نوجوان نے قتل کردیا تھا جس پر مقتول کی والدہ نے اسے اپنی پناہ میں لے لیا اور بیٹوں کو انتقام لینے یا قاتل کو مارنے سے منع کردیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے قاتل کو گرفتار کیا اور عدالت میں جرم ثابت ہونے پر قصاص کی سزا سنائی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید