• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم جماعت کے مرکزی ملزم کو 7 سال بعد گرفتار کرنے کا دعویٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سی ٹی ڈی نے 7 سال قبل اورنگی ٹائون میں ہونے والے بم دھماکے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے انتہائی مطلوب دہشت گرد عبدالمطلب عرف سہیل عرف ولی کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد کیا گیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے سال 2014میں کالعدم لشکر جھنگوی میں شمولیت اختیار اور افغانستان سے 4 ماہ دہشت گردی کی تربیت حاصل کی،ملزم کلاشنکوف ، ہیوی مشین گن،ہینڈ گرنیڈ اور بم چلانے میں مہارت رکھتا ہے،پولیس نے بتایا کہ تربیت حاصل کرنے کے بعد ملزم نے واپس آکر سال 2015 میں ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاون میں ایک برگر کے ٹھیلے پر جو ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا اور کوڈ " 189" ڈائل کر کے بم دھماکہ کیا ، جس میں 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، ملزم دھماکے کے بعد روپوش ہوگیاتھا،گرفتار ملزم نے تنظیم کا اسلحہ اور بارود سے بھرا بیگ اپنے مکان سے متصل خالی پلاٹ میں دفن کیا تھا جسے ملزم کے ساتھی عبدالبشر عرف کنیا نے ملزم کی ہدایت پر وہاں سے نکال کر اپنے پاس رکھ لیا،ملزم عبدالبشر عرف کنیا کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان سے گرفتار کر کے مذکورہ بیگ برآمد کر لیا تھا۔ملزم 2018 میں واپس کراچی آیا اور اورنگی ٹائون غازی گوٹھ میں رہائش اختیار کی،سال 2018 میں ملزم کارابطہ اسلام الدین عرف مفتی حمزہ سے ہوا جو سی ٹی ڈی ریڈ بک کا انتہائی اہم مطلوب ملزم ہے اور جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید