• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبائیڈن کی زبان پھسل گئی، یوکرینی عوام کو کو ایرانی کہہ دیا

امریکی صدر جوبائیڈن کی اپنے پہلے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب کے دوران زبان پھسل گئی، دورانِ تقریر یوکرینی عوام کو ایرانی عوام کہہ دیا۔

ویسے تو جوبائیڈن کے خطاب کو پوری دنیا میں بےحد پزیرائی مل رہی ہے  لیکن جوبائیڈن نے اپنے خطاب کے دوران ایک واضح غلطی کی جو سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لی۔

سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کے خطاب کی ویڈیو کا ایک کِلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ’پیوٹن ٹینکوں کے ساتھ کیف کا چکر لگا سکتے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی ایرانی عوام کے دل نہیں جیت سکے گا۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ پیوٹن کبھی بھی آزاد دنیا کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے گا۔

جوبائیڈن نے یہ بات روس کے یوکرین پر حالیہ حملوں کے تناظر میں کہی  تھی لیکن انہوں نے غلطی سے یوکرین کے عوام کی جگہ ایران کے عوام کہہ دیا۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید