یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور روس کے حملوں کے دوران اُن کی پالیسیوں کو دنیا بھر میں سراہا بھی جارہا ہے۔
ایسے میں بہت سے لوگوں کی دلچسپی یوکرینی صدر کی نجی زندگی پر بھی ہے جو خود ایک کامیڈین تھے اور پھر وہ منصبِ صدارت تک پہنچے۔
یوکرینی خاتون اول ہیں کون؟
یوکرین کے صدر ولادومیر زولنسکی کی اہلیہ اور یوکرین کی خاتونِ اول اولینا زیلنسکا ایک اسکرین رائٹر ہیں۔
یوکرین کے میگزین ’فوکس‘ نے دسمبر 2019 میں اولینا زیلنسکا کو 100 بااثر ترین یوکرینیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، جس میں اُن کا 30 واں نمبر تھا۔
اولینا 6 فروری 1978 کو یوکرین کے شہر کریوی ریہہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کریوی ریہہ نیشنل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سول انجینئرنگ میں فنِ تعمیر کی تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے اپنی فِیلڈ میں رہنے کے بجائے مصنفہ بننے کا فیصلہ کیا، ٹی وی پروڈکشن کمپنی کے لیے اسکرپٹ لکھے اور مصنفہ بن گئیں۔
مصنفہ سے خاتونِ اول بننے تک کا سفر
20 مئی 2019 کو اولینا نے یوکرین کی خاتون اول بن گئیں، 8 نومبر کو وہ ووگ میگزین کے یوکرائنی ایڈیشن کے دسمبر کے شمارے کے سرورق پر نظر آئیں۔
ووگ میگزین کے انٹرویو میں یوکرین کے اسکولوں میں غذائیت کی اصلاحات کے بارے میں بات کی۔
اولینا کی نجی زندگی
اولینا اور اُن کے شوہر زیلنسکی اسکول کے ساتھی تھے، لیکن ایک اسکول میں ہونے کے باوجود وہ ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔
زیلنسکی کا کہنا تھا کہ کریوی ریہہ نیشنل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سول انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے بہت سے ہم جماعتوں کو جانتے تھے لیکن اولینا سے کبھی ان کی جان پہچان نہیں بن پائی تھی۔
8 سال تک ایک ساتھ رومانوی ملاقاتوں کے بعد جوڑے نے بالآخر 6 ستمبر 2003 میں شادی کا فیصلہ کیا۔
جوڑے کے ہاں 2013 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی، 21 جنوری 2013 کو اولینا نے اپنے بیٹے کیریلو کو جنم دیا بعد ازاں ان کے ہاں جولائی 2014 میں بیٹی اولیکسینڈرا کی پیدائش ہوئی۔
گزشتہ سال ستمبر میں اولینا نے واشنگٹن میں ایک زبردست انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے بطور خاتون اول اپنے کردار کے حوالے سے بات کی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آج دنیا بھر کے ممالک میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں، مشترکہ اقدار، نظریات، مسائل سب ہی مشترک ہیں اس تناظر میں قوموں اور معاشروں کے درمیان طاقت اور ثقافتی سفارت کاری کے بارے سوچنے کی ضرورت ہے۔