اسلام آباد(حنیف خالد) چینی 95سے 100 روپے کلو تک میں ملنے لگی چینی کے سوداگروں اور تھوک فروشوں نے فی کلو منافع 10روپے کر دیا جبکہ تھوک فروشوں سے 10،20کلو چینی خرید کر گلی محلوں میں اپنی دکانوں پر صارفین کو کلو اور آدھا کلو بیچنے والوں کا منافع تھوک فروشوں سے آدھا کم و بیش چار پانچ روپے کلو کر دیا گیا۔ بدھ 2مارچ کو پورے ملک کی شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ پونے 83روپے اور اس سے کم رہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کے تھوک فروش 80سے 83روپے کلو ڈیلرز کو ملنے والی فی کلو چینی 95/94روپے کلو تک بیچ رہے ہیں۔