• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی کوبجلی کی فراہمی بند ہونے پرتحریک انصاف کے ایم این ایزکااحتجاجی مظاہرہ

صوابی( نمائندہ جنگ )132 کے وی لائن سے صوابی کو بجلی کی فراہمی بند ہو نے پر کے خلاف صوابی کے امن چوک میں پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد تربیلا سے صوابی ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی  شروع کی جا ئے  بصورت دیگر  موٹروے بند کردینگے  مظاہرین سے ایم این اے عثمان خان ترکئی ، ایم این اے عاقب اللہ خان اور بلند اقبال ترکئی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے رہنماوں کوکسی اور کے ترقیاتی پروجیکٹ پر اپنی تختی لگانے کا اتنا ہی شوق ہیں تو نئے پروجیکٹ متعارف کر وائیں تاکہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ فائدہ ہو ۔ انھوں نے کہا صوابی کے فیصلے صوابی کی عوام کو کرنے کا اختیارہے ہمارا نعرہ سب سے پہلے صوابی ہے اب وہ دن دور نہیں جب سب کا احتساب ہوگا اور سارلوٹا ہوا پیشہ واپس کرنا پڑے گا اس مو قع پر ایم این ات عاقب اللہ اور بلند خان ترکئی نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہا لوولیٹج اور لوڈشیڈنگ تک احتجاج جاری رکھا جا ئے گا ۔
تازہ ترین