• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان، علی پور اور احمدپور شرقیہ میں 6برف خانے اور ایک سوڈا فیکٹری سیل ،2افراد گرفتار

ملتان(نمائندگان) مضر صحت اور غیرمیعاری  اشیاء  فروخت کرنیوالے دکانداروں ، بیکریوں ،سویٹس شاپس ، ہوٹلوں ،آئس فیکٹریوں کے خلاف کئی علاقوں میں گرینڈ آپریشن ،سوڈا فیکٹری اور6برف کے کارخانے سیل ،متعد د دکانداروں کو جرمانہ کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈی ایچ او یزمان ڈاکٹر امتیاز سرور بھٹی نے ٹیل والا اور ہیڈراجکاں میں بیکری اور سویٹس شاپس پر چھا پے مارے اور متعدد بیکری مالکان اور مٹھائی فروشوں کو جرمانے کیے ، مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ  انہیں ناجائز جرمانے  کیے گئے ہیں ، دکانوں پر اتنا سامان نہیں ہوتا جتنا جرمانہ کر دیا جا تا ہے،احمد پورشرقیہ میں اسسٹنٹ کمشنر رانا امجد علی نے  چوک عباسیہ پر واقع سوڈا واٹر فیکٹری سیل کر کے  مالک کے خلاف تھانہ ڈیر ہ نو اب صاحب میں مقدمہ درج کرادیاجبکہ ناقص  صفائی  پر مٹھائی بنا نے والے کارخانے   کو د س ہزا رجرمانہ کردیا، ڈپٹی ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر محمد خالد نے اسسٹنٹ کمشنر علی پورعبدالغفار چوہدری کے ہمراہ سرکلر روڈ پر برف کے کارخانہ کی چیکنگ کی ناقص بر ف کی تیاری پر کار خانے کو سیل کردیا گیا، ملازمین کے پاس میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی  نہ تھا ، ایک گھنٹہ بعد عملہ کارخانہ نے سیلیں توڑ کر کاروبار دوبارہ شروع کر دیا ،ملازمین منیر حسین آرائیں۔ محمد علی بھٹہ کو گرفتار کر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا  گیا ، دیگر کاروائیوں میں  ناقص انتظامات اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے3 ہوٹل مالکان کوفی کس5ہزارروپے جرمانہ کردیا جبکہ درجنوں فوڈ شاپس اور کریانہ سٹورز   مالکان کو وارننگ  دی،  ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے  رحیم یار  خان کے مختلف علاقوں میں انسپکشن ٹیم کے ہمراہ 5برف تیار کرنیوالے کارخانوں کا معائنہ کیا ، ناقص صفائی ، مضر صحت پانی ، بلاک و میٹریل کے استعمال پر  آئس فیکٹریوں کو سیل کر دیا  ،بعد ازاں سویٹس اینڈ بیکرز انتظامیہ کو ناقص صفائی انتظامات   پر20ہزار جرمانہ عائد کرتے ہوئے وارننگ جاری  کی  ،ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی   راجن پور نے  فاضل پور، جام پوراورداجل میں   کریک ڈائون  کیا ،  مضر صحت  اشیاتین ملزمان گرفتار  کرلئے،داجل میں  ہوٹل مالک کو  15,000/- روپے کا جرمانہ،  سٹورکے مالکان کو ایکسپائری مال رکھنے اوربیچنے پر 10,000 روپے   جرمانہ اور 7دن کی مہلت دی  اس کے علاوہ  ایکسپائری سامان کو  تلف کرادیاگیا،   جام پور  میں 150سے زائددکانوں کا معائنہ کیا ، 60سے زائدسیمپل  ٹیسٹنگ فوڈلیبارٹری بھیج دئیے گئے۔بہاولپورمیں ٹرینوں کوروک کر ٹرینوں میں فراہم کئے جانے والے کھانوں کی چیکنگ کافیصلہ کیا گیا،مضر صحت   کھانے والے ڈبے کوسیل اورجرمانہ کیاجائے گا، ٹرینوں کوروکنے پر ٹرینوں کاشیڈول متاثر ہوگا، جس ٹرین میں کھانے والے ڈبے کومضر صحت کھانا فراہم کرنے پر سیل کیاجائے گا ۔
تازہ ترین