• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین بہنوں کا ایک ہی دولہا، عجیب و غریب شادی کی دنیا میں دھوم

افریقہ کے خطے کانگو میں 32 سالہ دولہے نے ایک ہی وقت میں تین بہنوں سے شادی کر کے دنیا کو حیران کردیا۔

کانگو کے علاقے کیو کے رہائشی 32 سالہ مسٹر لوفیزو  نے گزشتہ ہفتے نٹالی، نادیگے اور نتاشا نامی بیک وقت پیدا ہونے والی تینوں ہمشکل بہنوں سے ایک ہی وقت میں شادی کرلی۔

لوفیزو کا بتانا ہے کہ ان کی انٹرنیٹ پر نتالی نامی ایک لڑکی سے دوستی ہوئی اور پھر ملاقات کا سلسلہ شروع ہوا تو انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب لوفیزو نتالی کی دوسری ہمشکل بہنوں سے ملے تو انہیں تینوں ہی پسند آگئیں۔

 حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تینوں بہنوں نے بھی لوفیزو سے شادی کی رضامندی ظاہر کی اور پھر تینوں نے ایک ہی روز ایک ہی دولہے سے شادی کرلی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید