• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین میں روس اسٹارلنک کو نشانہ بنا سکتا ہے، ایلون مسک کو خطرہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس اسٹارلنک کو روس کی جانب سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ 

خیال رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے خدشات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب انٹرنیٹ سیکیورٹی ریسرچرز کی جانب سے متنبہ کیا گیا تھا کہ سیٹلائٹ روابط کے لیے استعمال ہونے والی ڈیوائسز روس کے لیے فضائی حملوں میں مدد دے سکتی ہیں جن کے ذریعے وہ باآسانی انہیں نشانہ بنا سکتا ہے۔ 

تاہم مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ یوکرین میں صرف اسٹارلنک غیر روسی کمیونیکیشن سسٹم ہے جو اب بھی وہاں کام کر رہا ہے۔ 

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سسٹم کو روس کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا اندیشہ بہت زیادہ ہے۔

ایلون نے اپنے صارفین کو خبردار کیا کہ وہ اسے احتیاط کے ساتھ استعمال کریں اور کہا کہ وہ ڈیوائس کو اس وقت چلائیں جب اس کی ضرورت ہو اور جتنا ممکن ہوسکے ڈیوائس کا اینٹینا دور کرکے رکھیں۔ 


بین الاقوامی خبریں سے مزید