کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے ملک کے دفاعی بجٹ میں 7.1؍ فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب دفاعی بجٹ کی سطح 1.45؍ ٹریلین یو آن (230؍ ارب ڈالرز) ہو چکی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں یہ اضافہ موجودہ پیچیدہ عالمی حالات کے تناظر میں مناسب ہے اور تاریخ کے اہم موڑ پر ملک کی فوج کو جدید صلاحیتوں کی فراہمی، سنگین بیرونی خطرات سے نمٹنے، قومی خود مختاری کے تحفظ اور علاقائی سالمیت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔