ملتان (مانیٹرنگ سیل) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پانامالیکس کے ٹی او آرزپر بات کرنے کیلئے اسپیکر صاحب گذشتہ روز آئے تھے، ان سے کہا ہے کہ میرے لئے بھی ٹی او آرز بنائے جائیں کیونکہ مجھ پر بھی بہت الزام لگائے گئے۔ لاہور میں اتنی لوڈشیڈنگ پہلے کبھی نہیں دیکھی، بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دیا جائے،انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات کا ردعمل پاکستان میں ہوتا ہے، افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان کیساتھ مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہئے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا ہم نے اپنی حکومت میں کئی میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا، مسلم لیگ ن لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کہہ کر اقتدار میں آئی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ 90 روز میں بجلی کا بحران ختم کر دیں گے ،لیکن لاہور میں اتنی لوڈشیڈنگ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ۔ ملک میں امن ہو گا تو سرمایہ کاری بھی آئے گی۔