• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کے اچانک انتقال کے بعد انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگوں نے انہیں ’اب تک کا بہترین اسپنر‘ قرار دیا ہے لیکن بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر کے خیال میں شین وارن دُنیا کے سب سے بہترین اسپنر نہیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے  کہا کہ بھارتی لیگ اسپن لیجنڈ انیل کمبلے اور سری لنکا کے اسپن متھیا مرلی دھرن، شین وارن سے بہتر تھے۔

گواسکر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف شین وارن کا ریکارڈ کافی عام ہے، اُنہیں بھارتی ٹیم کے خلاف زیادہ کامیابی نہیں ملی، اس لیے میں اپنی کتاب میں مرلی دھرن کو ان سے زیادہ درجہ دوں گا۔

 سابق بھارتی کرکٹر کے اس بیان پر اُنہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی

کھیلوں کی خبریں سے مزید