• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین روس اور یوکرین مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر خارجہ

’یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کو بات چیت کے ذریعےجاری رکھنا چاہیے‘
’یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کو بات چیت کے ذریعےجاری رکھنا چاہیے‘

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ چین روس اور یوکرین مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے یوکرین کی صورتحال پر جاری بیان میں کہا کہ یوکرین تنازع پر چین ہمیشہ غیرجانبدار رہا ہے، یوکرین کے پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے تحمل اور سمجھداری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کو بات چیت کے ذریعےجاری رکھنا چاہیے۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جلد از جلد مذاکرات ہونے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین ریڈ کراس یوکرین کو انسانی امداد فراہم کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید