• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو شہید کا کردار مشعلِ راہ ہے: آصف علی زرداری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت پسندوں کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا کردار مشعلِ راہ ہے۔

یومِ خواتین کے موقع پر جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ باوقار معاشرے کے لیے خواتین کا کردار اہم ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کو فخر ہے کہ ان کی قائد خاتون تھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے آمروں اور شدت پسندوں کی مزاحمت کی۔

پی پی پی کے شریک چیئر پرسن کا کہنا ہے کہ خواتین جج، ویمن بینک، خواتین پولیس، لیڈی ہیلتھ ورکرز پیپلز پارٹی کے کارنامے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کی بہبود کی طرف انقلابی قدم ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ خواتین کو کمزور تصور کرنے والے شعور سے محروم ہیں، معاشرے کو باوقار بنانے میں خواتین کا بنیادی کردار ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں خواتین خود کو محفوظ تصور کریں۔

سابق صدر نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کو روکنے کے لیے قانون پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید