پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فہیم اشرف کا کراچی ہوٹل میں آمد پر کوویڈ ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق فہیم اشرف 5 روز کی آئسولیشن اختیار کریں گے، اگر متبادل کی ضرورت ہوئی تو اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔