• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش، اہلِ خانہ خوشی سے نہال

فہیم اشرف : فوٹو فائل
فہیم اشرف : فوٹو فائل

پاکستان  کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

فہیم اشرف کے والد کا کہنا ہے کہ اہل خانہ خوشی سے نہال  ہیں، اللّٰہ کریم کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کے بھائی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف گلوبل لیگ کھیلنے کیلئے جنوبی امریکا میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف دو دن میں پاکستان واپس پہنچیں گے پھر بچوں کے نام رکھے جائیں گے۔

خیال رہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 99 انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 3176 رنز بنائے جبکہ 87 وکٹیں حاصل کیں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید