• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اطلاعات اور ڈی جی پی آربلوستان کے وفد کادورہ پشاور

کوئٹہ(خ ن)محکمہ اطلاعات اور ڈائریکٹوریٹ جنرل تعلقات عامہ بلوچستان کے وفد نے ورلڈ بینک گورننس اینڈ پلاننگ پروجیکٹ ،جی پی پی کی معاونت سے پشاورڈائریکٹوریٹ جنرل تعلقات عامہ کا بلوچستان کے وفدنے منگل کے روز ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اطلاعات بلوچستان نصیراللہ خان مندوخیل کی قیادت میں دورہ کیا۔ وفد نے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا ارشدخان ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات امداد اللہ اور ڈائریکٹر انفارمیشن نور الہدیٰ سے ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا ارشد خان نے وفد کو پشاور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے محکمہ کی سرگرمیوں خاص طور پر حکومت خیبر پختونخوا کے ترقیاتی اقدامات کی پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بہتر انداز میں وسیع اشاعت وتشہیرکے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وفد نے محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کی ذمہ داریوں اور ابلاغی امور سے متعلق آگہی حاصل کی ۔ وفد نے محکمہ کے مختلف سیکشنزکا بھی دورہ کیا اور کام کی نوعیت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔وفد میں ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلوچستان وقاص شاہین، انفارمیشن آفیسر عدیل احمد، کمپیوٹر پروگرامر جاوید اقبال ،جی پی پی بلوچستان سے مہوش،بجار بلوچ اور طارق خان موجود تھے اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ارشد خان نے وفد کے ارکان کو روایتی شال اور ٹوپیاں بھی پہنائیں۔
کوئٹہ سے مزید