• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی وڈ ایک ایسا جال ہے جس میں انسان پھنس کر رہ جاتا ہے، کیمرون ڈیاز

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی سابق معروف خوبرو اداکارہ کیمرون ڈیاز نے ہولی وڈ کو جال قرار دیا ہے جس میں انسان پھنس کر رہ جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہولی وڈ کو خیر بعد کہنے والی مشہور اداکارہ کیمرون ڈیاز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہولی وڈ ایک ایسا جال ہے جس میں انسان پھنس کر رہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں نے خوبصورتی کے معیار سیٹ کر رکھے ہیں۔ 49سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اب اپنی ظاہری خوبصورتی جیسے شکل کے بارے میں اب بہت کم سوچتی ہیں اور ‘اربوں’ کی بیوٹی پراڈکٹس کی مالک ہونے کے باوجود ‘کبھی’ ان سے اپنا چہرہ نہیں دھوتیں۔کیمرون نے انٹرویو میں بتایا کہ میں ان تمام سماجی اعتراضات اور استحصال کا شکار ہوئی جن کا خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے، اور انہوں نے بھی ایک وقت میں اس کا بہت استعمال کیا تاکہ وہ خوبصورت سے خوبصورت تر نظر آسکیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے ہولی وڈ چھوڑنے کے بعد اپنی زندگی کی بارے میں بھی بات کی، انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ ہولی وڈ کے ایک جال ہے جس میں انسان پھنس کر رہ جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہولی وڈ کو خیربعد کہنے کے بعد بھی انہیں ایک فلم آفر ہوئی تھی اور ڈیاز نے تقریباً 100 ملین ڈالر کی فلم کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، لیکن انہیں اس کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔واضح رہے کہ کیمرون ڈیاز ہولی وڈ کی مایہ ناز اداکاراؤں میں رہی ہیں اور ان کے کریڈٹ پر متعدد کامیاب فلمیں ہیں جیسے ‘چارلیز اینجل’، شریک، وغیرہ شامل ہیں، ان کے 20 سالہ کرئیر کی آخری فلم 2014میں جاری ہوئی جس کا نام ‘اینی’ تھا۔کیمرون ڈیاز نے اپنے کرئیر کا آغاز 1994 میں کیا تھا جبکہ انہوں نے باضابطہ طور پر ہولی وڈ چھوڑنے کا اعلان 2018 میں کیا تھا۔

دل لگی سے مزید