• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریکِ عدم اعتماد پر اسپیکر اسد قیصر کی ارکانِ قومی اسمبلی سے ملاقاتیں

تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ارکانِ اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے رکنِ قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے رکنِ قومی اسمبلی ملک انور تاج اور شیر علی ارباب نے بھی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ارکانِ قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے سامنے وزیرِ اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارکانِ قومی اسمبلی کو تحریکِ عدم اعتماد کے آئینی طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید