• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارتک آریان کو خاتون مداح نے شادی کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش کردی

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کی خاتون مداح نے ان سے شادی کے لیے 20کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش کردی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ننھی اداکارہ عنایت ورما دھماکا فلم میں کارتک کا ڈائیلاگ سناتی نظر آرہی ہیں۔عنایت ورما نے کہا میں ہوں ارجن پانڈے، جو بھی کہوں گا سچ کہوں گا۔ یہ سن کر دونوں فلمی شخصیات ہنس پڑیں جس کے بعد اسی ویڈیو کے کومنٹ سیکشن میں ایک خاتون مداح نے کارتک آریان کو شادی کی آفر کی۔پرستار نے لکھا اچھا مجھ سے شادی کرلو، 20کروڑ روپے دوں گی جس پر کارتک نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کب اور ساتھ ہی قہقہے والا ایموجی بھی لگایا۔

دل لگی سے مزید