• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندیل مجھے خواب میں آکر کہتی تھی مجھے انصاف دلاؤ، صبا قمر

کراچی( پی پی آئی)پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ قندیل بلوچ سے متعلق اپنے سپر ہٹ پروجیکٹ باغی کے میں قندیل کے کردار کو میں نے اتنا دل سے کیا کہ میں رات کو سوتی تھی تو قندیل مجھے خواب میں نظر آتی تھی اور یقین مانئے میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے تھے جب وہ مجھے کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ اور پھر میں نے اس پروجیکٹ کو بہت دل سے کیا۔صبا قمر نے کہا کہ سپر ہٹ پروجیکٹ باغی کرنے کے بعد میں پورا ایک سال کچھ کر نہیں سکی اور میں ڈپریشن میں چلی گئی۔انہوں نے کہا میں نے شاید یہ بات کبھی کسی پلیٹ فارم پر نہیں بتائی کہ میں نیند سے اٹھ جاتی تھی، کتنی بار میں اپنی ماں کے پاس گئی اور میں نے کہا امی مجھے وہ نظر آئی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ شروع میں جب میں نے اس پروجیکٹ پر کام کیا تو میں اتنی سنجیدہ نہیں تھی لیکن جب یہ سب ہونے لگا میرے ساتھ تو پھر میں نے اس کو ذمہ داری سمجھا کہ مجھے صحیح سے اسے لوگوں تک پہنچانا ہے۔

دل لگی سے مزید