چین میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہونے لگا، دو سال میں پہلی بار کورونا کے ایک ہزار 807 نئے علامتی کیسز سامنے آگئے۔
چین کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سب سے زیادہ صوبے جیلین میں کورونا کے ایک ہزار 412 نئے علامتی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا کیسز کا اضافہ روکنے کے لیے محکمہ صحت کے حکام نے پہلی بار عوام کو ریپڈ سیلف ٹیسٹ کٹس خریدنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا کیسز میں اضافے پر چائنا ڈویلپمنٹ فورم کا 19 سے 22 مارچ تک ہونے والا اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ چین کورونا کے علامتی کیسز کو کورونا کے مصدقہ کیسز میں شامل نہیں کرتا۔