• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا ایم کیو ایم سے معاملات طے ہونے کا اشارہ


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان سے معاملات طے ہونے کا اشارہ دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی پی مسائل مل کر حل کریں گے تو بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی پی کے ایم کیو ایم کے ساتھ مسائل رہے ہیں، متحدہ کو سازش کے تحت ہم سے دور کیا گیا۔

پی پی چیئرمین نے کل ایم کیو ایم قیادت سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کیا اور متحدہ سے معاملات طے ہونے کا اشارہ بھی دیا۔

قومی خبریں سے مزید