سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اختیارات کا مناسب استعمال نہیں کر رہے۔
ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے خود کو بے نقاب کیا ہے، وہ اپنی پارٹی لائن پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے واقعے میں ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری پر اسد قیصر خاموش رہے ہیں۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ اسپیکر کا اس طرح کے واقعے پر خاموش رہنا ان کی جانب داری کو ظاہر کرتا ہے۔