• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید آفریدی پاکستان میں ’ایپل‘ کمپنی لانے والے ہیں ؟

جاوید آفریدی کے سوشل میڈیا پر صرف ایک جواب نے لاکھوں پاکستانیوں کو خوش کر دیا
جاوید آفریدی کے سوشل میڈیا پر صرف ایک جواب نے لاکھوں پاکستانیوں کو خوش کر دیا

ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے سوشل میڈیا پر صرف ایک جواب نے لاکھوں پاکستانیوں کو خوش کر دیا ہے۔

جاوید آفریدی نت نئے کاروبار اور بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں لانے سے متعلق کافی شہرت رکھتے ہیں،  جاوید آفریدی اکثر اوقات ہی نوجوان نسل کی فلاح کے لیے نئے مواقع پیدا کرتے نظر آتے ہیں۔

اس بار جاوید آفریدی کی جانب سےسوشل میڈیا پر دیئے گئے ایک جواب نے نا صرف نوجوان پاکستانی نسل بلکہ معیشت کے لیے بھی خوشخبری سنائی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پاکستانی ملٹی میڈیا خاتون صحافی کی جانب سے جاوید آفریدی سے مطالبہ کیا گیا کہ ’براہ کرم آئی فون کمپنی کی فیکٹری (iPhone assembling plant) پاکستان میں  لائیں۔‘

اس مطالبے کے جواب میں  جاوید آفریدی نے ’ہاں، نہیں یا دیکھیں گے کے جواب کے بجائے لکھا کہ وہ پہلے ہی سے ایپل کمپنی کو پاکستان لانے سے متعلق آئی فون کمپنی سے رابطے اور کوشش میں مصروف ہیں۔‘ 

خاص رپورٹ سے مزید