بیجنگ (جنگ نیوز) ہائیر ہاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ چین کی حکومت کی جانب سے انہیں سلک روڈ فرینڈشپ ایمبیسیڈر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایوارڈ کی آن لائن تقریب بیجنگ سے منعقد ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایوارڈ میرے لیے اعزاز ہے جس پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایوارڈ جیوری کا بھی شکرگزار ہوں۔ پاک چین لازوال دوستی اور کاروباری روابط کا حصہ بننے پر خوشی ہے، ایوارڈ پاکستان اور چین کی عظیم دوستی اور شہریوں کے نام کرتا ہوں۔