قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کی دوسری وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایلکس کیری کو 93 رنز پر نروس نائنٹیز کا شکار کیا اور ان کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
بابر اعظم کی وکٹ لینے کی ویڈیو پی سی بی کےٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی، ساتھ لکھا گیا کہ اس نے ہمیں بتایا تھا کہ وہ آل راؤنڈر ہے ، تو پھر ہم کون ہوتے ہیں کہ بابر کی بات پر شک کریں۔
پنڈی ٹیسٹ میں بھی بابر اعظم نے بولنگ کی تھی لیکن ان کے حصے میں کوئی وکٹ نہیں آئی تھی۔
بابر اعظم نے گزشتہ برس بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز کروا کر 1 رن دینے اور ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے تھے، جبکہ ٹیم کے قائد نے اپنا ایک اوور میڈ اِن بھی کروایا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مہدی حسن میراز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔
اس سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کی 11 برس پرانی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2010 میں بابر اعظم نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں وکٹ لی تھی۔