وزیر داخلہ شیخ رشید کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی مسلم لیگ ق کو نشانے پر لے لیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے ق لیگ کو پنجاب کے چند ضلعوں کی پارٹی قرار دےدیا۔
اسد عمر نے کہا کہ ق لیگ چند اضلاع، ن لیگ جی ٹی روڈ، پی پی اندرون سندھ اور ایم کیو ایم شہری سندھ کی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ واحد عمران خان کا ووٹر اور سپورٹر ملک کے کونے کونے میں ہے، ایک لیڈر نے پوری قوم اور اداروں کو متحد کردیا، یہی چیز کھٹک رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن تین کا ٹولہ ہے، یہ اتحاد پائیدار نہیں ہے، ان کے جمع ہونے کی وجہ عمران خان کا خوف ہے، غیر آئینی ہتھکنڈوں سے ضمیر خریدے جارہے ہیں۔