یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے کانوکیشن میں والد اور بیٹی نے ایک ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔
ڈاکٹر مسعود خان نے میکا ٹرانکس جبکہ ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کی۔
ڈاکٹر مسعود خان نے کہا کہ کچھ گھریلو ذمہ داریوں کے باعث انہوں نے بروقت پی ایچ ڈی مکمل نہیں کی، لیکن اب یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرلی۔
ڈاکٹر نادیہ مسعود خان نے کہا کہ پی ایچ ڈی ڈگری لینا آسان نہیں تھا مگر والد کی محنت اور سپورٹ کے باعث میں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی۔