• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی پی ٹی آئی کے بغیر 5 سالہ قومی حکومت بنانے کی تجویز


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک انصاف کے بغیر 5 سالہ قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں 5 سال کےلیے قومی حکومت بنانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس قومی حکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شامل نہ کیا جائے کیونکہ عمران خان کی پی ٹی آئی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ قومی حکومت 5 سال سر جوڑ کر ملک کی خدمت کرے۔

دوران گفتگو شہباز شریف نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے نام پر ایک پیسے کا بھی عمل دخل ہوا تو وہ اس کے مجرم ہیں۔

ایک سوال کے جواب پر اپوزیشن لیڈر نے مزید کہاکہ جب جہازوں پر لوڈ کر کے ممبران بنی گالا پہنچائے جا رہے تھے تو وہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید