• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کے امیر ترین شخص کی دولت میں ہوش رُبا اضافہ

بھارت اور ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی ایک سال میں سب سے زیادہ دولت اکھٹی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

 دنیا کے ارب پتی شخصیات کی دولت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق گزشتہ ایک برس میں گوتم اڈانی اپنی دولت میں 49 بلین ڈالر کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ 49 بلین ڈالر کا اضافہ کر کے  انہوں نے تین  ارب پتیوں ایلون مسک، جیف بیزوس اور برنارڈ ارنولٹ کو سالانہ آمدنی میں پیچھے چھوڑا ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی 103 بلین ڈالر  کے ساتھ بدستور سب سے امیر بھارتی ہیں، ان کی دولت میں گزشتہ سال 24 فیصد اضافہ ہوا۔

کوئلے کی کان کنی کے شعبے سے منسلک گوتم اڈانی دوسرے امیر ترین بھارتی ہیں، ان کی دولت 153 فیصد اضافے کے ساتھ 81 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

فہرست کے مطابق پچھلے 10 برسوں میں مکیش امبانی کی دولت میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گوتم اڈانی کی دولت 1 ہزار 830  فیصد بڑھی۔

گرتم اڈانی کی دولت 2020 میں 17 بلین ڈالر تھی جو اب  تقریباً پانچ گنا بڑھ کر 81 بلین ڈالر ہو گئی۔

خاص رپورٹ سے مزید