• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری

اوکاڑہ(وارث حیدری) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد تیار کر کے اس پر ممبران کے دستخط کروا لئے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن بھی تیار کر لی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ اگلے1/2روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جائے گی۔

تحریک عدم اعتماد کو سپورٹ کرنے والے ممکنہ حکومتی پارٹی کے ارکان کو اگلے الیکشن کے لئے پارٹی ٹکٹ جبکہ ان سے الیکشن2018 ہارے ہوئے ن لیگ کے رہنماؤں کو پہلے سے بہترین پوزیشن دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ،ان میں مسلم لیگ ن کے ایک صف اول کے رہنما بھی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید