حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے۔
پی ٹی آئی کے 14 منحرف اراکین کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے، نوٹس نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض سمیت احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری کو جاری کیا گیا۔
شوکاز کے متن کے مطابق منحرف اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا، یہ بھی کہا گیا کہ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو سے ثابت ہوگیا کہ آپ تمام لوگ پارٹی چھوڑ چکے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ارکان وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن سےمل چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی جبکہ 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
1: نور عالم خان
2: افضل ڈھاندلا
3: نواب شیر
4: راجہ ریاض احمد
5: احمد حسین ڈیہر
6: رانا محمد قاسم
7: محمد عبدالغفار وٹو
8: مخدوم زادا سید باسط احمد
9: عامر طلال
10: خواجہ شیراز محمود
11: سردار ریاض محمود خان
12: وجیہہ قمر
13: نزہت پٹھان
14: رمیش کمار