• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں حادثاتی طور پر آتشزدگی


پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی۔

یہ بات پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

آگ لگنے کا سبب

آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید بتایا ہے کہ گولہ بارود کے شیڈ میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بروقت کارروائی سے آگ بجھا دی گئی

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یہ بھی بتایا ہے کہ مؤثر اور بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید