• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی نیند آپ کے دل کی بیماری، موٹاپے اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتی ہے اور ذہنی تناؤ کو بھی کم کرتی ہے۔ غذائیت کے ماہرین ایسی غذائیں تجویز کرتے ہیں جو آپ کو پُرسکون نیند فراہم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

کھانے کی ناقص عادات جیسے رات کو بہت دیر سے کھانا یا زیادہ کیلوری والا کھانا نیند کے قدرتی طریقہ کار میں مداخلت کر سکتا ہے اور آپ کو بے چین اور سونے سے قاصر کر سکتا ہے۔

دوسری طرف، کچھ ایسی غذائیں ہیں جو آپ کی نیند کے معیار کو آرام اور بہتر بنا سکتی ہیں۔

پُرسکون نیند فراہم کرنے والی چند غذائیں:

گرم دودھ:

ماہرین کے مطابق ایک کپ گرم دودھ آپ کو سکون سے سونے میں مدد دے سکتا ہے۔ آپ گائے کا دودھ، بکری کا دودھ یا بادام کا دودھ استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ دودھ گرم کریں اور اُس میں ایک چٹکی جائفل یا ہلدی شامل کریں اور سونے سے پہلے پی لیں۔

کیلا:

ماہرین کے مطابق کیلا رات کو کھانے کے لیے ایک اچھا پھل ہے۔ میگنیشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور، یہ ہمارے جسم کے پٹھوں کو آرام دینے میں مدد کرتا ہے اور وٹامن بی 6 ذہنی تناؤ کو ختم کرکے پُرسکون نیند فراہم کرتا ہے۔

بادام:

ایک مٹھی بھر بادام آپ کو گہری نیند میں جانے کے لیے درکار ہیں۔ اس میں میگنیشیم ہوتا ہے جو پٹھوں کو آرام دینے میں مدد کرتا ہے۔ آپ صرف بادام بھی کھاسکتے ہیں اور اس دودھ یا کیلے کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں۔

جڑی بوٹیوں والی چائے:

جڑی بوٹیوں والی چائے، خاص طور پر کیمومائل چائے جسم میں تناؤ کو کم کرنے اور بہتر نیند میں مدد فراہم کرتی ہے۔

صحت سے مزید